صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1246 حدیث مرفوع مکررات 19 متفق علیہ11
مسدد، معتمر، منصور سعد بن عبیدہ، براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ جب تو خوابگاہ میں جانے کا ارادہ کرے۔ تو وضو کر جس طرح نماز کیلئے وضو کیلئے وضو کرتا ہے پھر اپنے دائیں پہلو پر لیٹ
جا، اور کہہ کہ اے میرے اللہ میں نے اپنے آپ کو تیرے حوالہ کردیا، اور میں نے اپنے معاملات تیرے سپرد کردیئے اور تجھ کو اپنا پشت پناہ بنایا، تیرے عذاب سے ڈرتا ہوں اور تیری رحمت کا امیدوار ہوں، اور تجھ سے پناہ کی اور نجات کی جگہ تیرے
سوا کوئی نہیں میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل کی اور تیرے نبی پر ایمان لایا، جو تو نے بھیجا، اگر یہ پڑھ کر تو سوجائے اور تو مرجائے تو فطرت (یعنی اسلام) پر مرے گا، ان کلمات کو سب باتوں سے آخر میں پڑھ (یعنی اس کے بعد
کوئی بات نہ کر اور سو جا) میں نے عرض کیا کہ کیا وَبِرَسُولِکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ
کہوں آپ نے فرمایا نہیں بِنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ کہو۔
Allah’s Apostle said to me,
“When you want to go to bed, perform ablution as you do for prayer, then lie down on your right side and say: ‘Allahumma aslamtu wajhi ilaika, wa fauwadtu Amri ilaika wa
aljatu zahri ilaika, raghbatan wa rahbatan ilaika, lamalja’a wa la manja mink a ill a ilaika. Amantu bikitabi kalladhi anzalta wa bi nabiyyikal-ladhi arsalta’. If you should die
then (after reciting this) you will die on the religion of Islam (i.e., as a Muslim); so let these words be the last you say (before going to bed)” While I was memorizing it, I said,
“Wa birasiulikal-ladhi arsalta (in Your Apostle whom You have sent).’ The Prophet said, “No, but say: Wa binabiyyi-kalladhi arsalta (in Your Prophet whom You have sent).”